انڈیا: ’بلند آواز میں موسیقی سے منع کرنے پر مسلمان نوجوان کو مار ڈالا‘

انڈیا کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں سال نو کے موقع پر مبینہ طور پر اونچی آواز میں موسیقی بجانے سے منع کرنے پر ایک مسلمان کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔ یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت رانچی کے قریب مندار قصبے میں پیش آیا۔ منگل کو لوگوں نے اس قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے ایک قومی شاہراہ بھی بلاک کردی تاہم پولیس کی جانب سے راستہ کھلوا دیا گیا۔ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان قیام امن کے لیے اضافی نفری بھی علاقے میں تعینات کی گئی ۔ ہلاک کیے جانے والے 19 وسیم انصاری پونے میں دیہاڑی دار مزدوری کرتےاور دو روز قبل اپنے گاؤں واپس آئے ۔ ایک سینیئر پولیس اہلکار نے بی بی سی ہندی کو واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ’ابتدائی تفتیش سے ظاہر ہوتاکہ ایک گروہ نئے سال کا جشن منانے کے لیے اونچی آواز میں موسیقی بجا رہا تھا۔‘ پولیس اہلکار کے مطابق ’وسیم انصاری اور ان کے دو دوست اس گروہ کے پاساور انھیں بلند آواز میں موسیقی بند کرنے کا کہا۔ اس پر تنازع شروع ہوگیا اور وسیم پر اس گروہ نے حملہ کر دیا۔ ایسا دکھائی دیتاکہ ان پر کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والے کسی تیز دھار آلے سے نشانہ بنایا گیا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے دونوں فریقین سے امن قائم کرنے کی درخواست کی ۔ مشتبہ افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔‘

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply