روس میں ڈرون تباہ کرنے والے ہتھیار کے کامیاب تجربات

ماسکو: روسی دفاعی ماہرین ایک ایسے خصوصی ہتھیار پر کام کررجو پرواز کرتے ہوئے کسی بھی حملہ آور ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کرسکتا ۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ نے اس ہتھیار کو ’’شارپنل امیونیشن‘‘ لکھایعنی اس سے کسی بندوق کی طرح نوک دار گولیاں فائر کی جائیں گی جو ممکنہ طور پر کم بلندی پر اُڑنے والے کسی ڈرون کو تباہ کردیں گی۔

البتہ ’تاس‘ نے یہ بھی واضح کیاکہ ابتدائی تجربات میں اس ہتھیار سے کچھ ’’مثبت نتائج‘‘ ضرور حاصل ہوئےلیکن اس کا باضابطہ استعمال ابھی بہت بعد کی بات ۔ مزید تفصیلات کے مطابق اس ہتھیار کا لانچر 30 ملی میٹر سے 57 ملی میٹر دہانے کا ہوسکتا ۔

لندن میں ’رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ‘ کے دفاعی ماہر ایگور ستیاگن کہتےکہ شاید یہ ہتھیار کسی مشین گن کی طرح درجنوں کی تعداد میں نوک دار گولیاں بڑی تیز رفتاری سے اپنے ہدف پر فائر کرے گا۔

دوسری جانب امریکا کے ’سینٹر فار نیول اینالیسس‘ سے وابستہ مائیکل کوفمین کہتےکہ اس وقت روسی افواج کے پاس ڈرون تباہ کرنے کی کوئی مؤثر ٹیکنالوجی موجود ن اور ہوسکتاکہ یہ ہتھیار اس مسئلے کے فوری حل کے طور پر تیار کیا جارہا ہو۔