چین میں عامر خان کا شانداراستقبال

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمیں نہ صرف بھارت میں بلکہ ان کی فلمیں دیگر ممالک میں بھی بے حد پسند کی جاتیاور چین میں تو ان کی فلموں کی ریلیز کا باقاعدہ انتطار کیا جاتااسی لیے ان کی فلمیں اب چینی زبان میں بھی ریکارڈ کی جاتی ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان کی بلاک بسٹر فلم ’’دنگل‘‘ 8 مئی کو چین کے سینما گھروں کی زینت بن رہی ، چینی عوام کے لیے فلم قابل فہم بنانے کے لیے اسے بطورخاص چینی زبان میں ڈب کیا گیا ۔ فلم کی پروموشن کے لیے عامر خان بھی چین پہنچ اور وہاں ان توقع سے زیادہ پزیرائی مل رہی ۔ چین میں عامر خان کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب وہ بیجنگ ائیرپورٹ پر پہنچے تومقامی لوگوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا جب کہ ائیرپورٹ پر ہی مداحوں کی تعداد اداکار سے آٹوگراف اوران کے ساتھ تصویریں لینے کی خواہشمند تھی۔ دوسری جانب اداکارکے ہوٹل کے باہربھی مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے خواہشمند ، یہ تمام مناظردیکھ کرعامر خان حیران ہو۔ اس سے قبل بھی اداکارکی فلمیں ’3 ایڈیٹس‘ اور ’پی کے‘ نے نا صرف بھارت میں ریکارڈ توڑ بزنس دیا جب کہ فلموں نے دیگرممالک سمیت چین میں بھی ریکارڈ بزنس دیا جو دوسری ہالی ووڈ فلموں سے بھی زیادہ تھا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply