سری نگرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرحملے میں افسران سمیت 5 اہلکارہلاک

سرینگر: ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد کے حملے میں افسران سمیت 5 اہلکار ہلاک جب کہ 5 زخمی ہو ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افسران سمیت 5 اہلکار ہلاک جب کہ 5 اہلکار زخمی ہو، زخمی فوجی میں ایک کیپٹن بھی شامل ۔ بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے ۔ واقعے کے بعد بھارتی فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔ دوسری جانب سری نگر سے بھارتی سیکیورٹی فورسز نےحریت رہنما آسیہ اندرابی کو بھی گرفتار کرلیا جب کہ آسیہ اندرابی کے شوہر کو گزشتہ روز بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ واضح ر کہ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کے باعث قابض فوج پرحملوں میں شدت آ چکی  جس کے بعد حملوں کا سلسلہ بھی تیزہوگیا ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply