نیپال کی چین سے دوستی سے انڈیا کو کیا خطرہ ہے؟

نیپال
نیپال

نیپال میں آئے سیلاب کی وجہ انڈیا اور نیپال کے سرحدی علاقوں میں
انڈیا کی طرف باندھے گئے ڈیم ہیں جس وجہ سے نیپال انڈیا سے ناراض
ہے۔ دوسری جانب چین نے نیپال کے سیلاب سے متاثر علاقوں کے لیے 10
لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ کیا نیپال کی انڈیا سے
ناراضی اور نیپال کی چین سے دوستی کی وجہ سے انڈیا کو فکرمند ہونے
کی ضرورت ہے؟

نیپال: زلزلے سے متاثرہ بدھ ناتھ خانقاہ کی
تعمیرِ نو

اسی بارے میں بی بی سی نامہ نگار محمد شاہد نے کٹھمنڈو میں سینیئر
صحافی یوراج گھمرے سے بات کی۔ انہیں کے الفاظ میں یہ تجزیہ۔

نیپال میں اس بار سیلاب پچھلے 21 سالوں کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔
سیلاب میں اب تک کم از کم 120 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ہزاروں
کی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں۔ چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے
نیپال کو 10 لاکھ ڈالر کی فوری طور پر امداد کا اعلان کیا ہے۔

وانگ یانگ اس وقت نیپال میں پہلے سے طے شدہ دورے پر ہیں۔ دو سال
قبل نیپال میں زلزلہ آنے پر بھی چین نے امداد دی تھی۔ تب انڈیا سے
بھی امداد آئی تھی۔ چین کی نیپال کو دی جا رہی امداد پر انڈیا کی
طرف سے اب تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن انڈیا کے لیے
یہ پریشانی کی وجہ ضرور ہے۔

نیپال میں جو سیلاب آیا ہے اس کی وجہ انڈیا کی طرف سے سرحدی علاقے
میں باندھے گئے ایک طرفہ بند ہیں۔ ایسے تقریباً 15 بند ہیں۔ انہیں
کی وجہ سے نیپال کا بالائی علاقی سیلاب کی زد میں ہے۔

نیپال میں غصہ اس لیے بھی ہے کہ انڈیا نے یہ ڈیم اپنے طور پر
تعمیر کیے ہیں۔

انڈیا چین تنازع، اقوام عالم کی دلچسپی

انڈیا اور چین ٹکراؤ کے راستے پر

ایسے میں چین کے نیپال کی مدد کرنے سے انڈیا کو ایک پیغام جاتا ہے
اور وہ بھی اس وقت جب انڈیا اور چین کے درمیان کشیدگی بڑھی ہوئی
ہے۔

انڈیا اور نیپال کے رشتے 2015 میں افتصادی محاصرے کے بعد بگڑ گئے
تھے۔ اب انہیں بہتر کرنے کے لیے انڈیا کی طرف سے کسی بڑی پہل کی
ضرورت ہوگی۔

انڈیا،چین تنازع: کب کیا ہوا؟

Leave a Reply