کشمیر: نیم فوجی دستے کے کیمپ پر شدت پسندوں کا حملہ

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے کیمپ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا ، جس میں کئی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ۔ سینٹرل ریزور پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے مقامی صحافی ماجد جہانگیر کو بتایا کہ یہ حملہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب تقریبا رات دو بجے کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق حملے میں ابھی تک سی آر پی ایف کے تین اہلکار زخمی ہوئےجبکہ ابھی بھی چند شدت پسند کیمپ میں موجود ۔ انڈین میڈیا کا کہناکہ اس حملے میں ایک فوجی ہلاک بھی ہوا ۔ یہ حملہ سرینگر سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر لیتھ پورا میں قائم سی آر پی ایف کی 185 ویں بٹالین کے کیمپ پر کیا گیا ۔ یہ بھی پڑھیے ٭ کشمیر میں فوجی قافلے پر مسلح حملہ ٭ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملہ اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے کیمپ میں داخل ہونے سے قبل ہینڈ گرینیڈ پھینکے اور پھر فائرنگ شروع کر دی۔ مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ دو سے تین حملہ آور ابھی بھی کیمپ میں موجود ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply