ہمسایہ ملک نے پاکستانی سرحدکے ساتھ فوجی اڈہ قائم کرنے کااعلان کردیا،مقصدکیاہے ؟دھماکہ خیزانکشاف

تہران (آئی این پی)ایران نے خلیجی ممالک کی آبی ٹریفک اور بحری جہازوں پر نظر رکھنے کیلئے نئے بحری فوجی اڈے کے قیام کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی نیول چیف ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے‘ کہ نیا فوجی اڈہ پاکستان کی سرحد سے متصل جنوبی مشرقی صوبہ بلوچستان کی بسا بندرگاہ پر بنایا جا رہا ہے‘ جس کا مقصد خلیجی ممالک کے بحری جہازوں کو وہاں کی سمندری حدود میں گذرنے پر نظر رکھنا ہے۔
ایرانی بحریہ کے جوانوں اور افسران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ بسا بندر کے مقام پرنیا فوجی اڈہ بنانے سے ہم خلیجی پانیوں سے گذرنے والے جہازوں پر نظر رکھنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ اب ایرانی بحریہ آبی ٹریفک کی نگرانی کے لیے جدید ترین مواصلاتی آلات کا استعمال کررہی ہے۔
اب ہم اس قابل ہوچکے ہیں‘ کہ  عالمی سمندری حدود میں بحری جہازوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔