سعودی عرب” غیرملکیوں کی پکی چھٹی”

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت محنت نے اعلامیہ جاری کیا ہے‘ کہ سعودی عرب کے شاپنگ مالز میں اب کسی غیر ملکی کو نوکری نہیں‘ دی جائے گی صرف سعودی شہری ہی یہاں کام کر سکیں گے۔
سعودی وزارت محنت اور سماجی ترقی کے مطابق ملک بھر کے شاپنگ مالز میں صرف سعودی مرد یا خواتین کو ہی کام کرنے کی اجازت ہو گی، فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق مزید تفصیلات نہیں‘ بتائی گئی ہیں‘، یہ فیصلہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سعودی شہریوں کو روزگار دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔