بھارتی جاسوس کلبوشن کی والدہ بھی میدان میں آگئی ،پاکستا نی حکام کے نام ایساپیغام کہ سب کوحیران کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘‘کے گرفتارجاسوس کلبھوشن یادیوکی والدہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس کی اپنے بیٹے سے ملاقات کرائی جائے
۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق کلبھوشن یادیوکی والدہ کی طرف
سے اپیل کاخط پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنرنے پاکستانی حکام
کوپیش کر دیاہے ۔بھارتی ایجنٹ کی والدہ نے بیٹے سے ملاقات کی
خواہش کے اظہار کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان سے کلبھوشن یادیو کی رہائی اور اس کی زندگی بچانے کے لیے
کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی ہے ۔اس سے قبل بھارتی ہائی
کمشنرگوتم بمباوالانے کلبھوشن تک قونصلرکی رسائی کےلئے بھی
حکومت سے اپیل کی تھی جوکہ مسترد کردی ۔ پاکستان اوربھات کے
درمیان عام قیدیوں تک قونصلرکی رسائی کامعاہدہ موجود ہے لیکن
جاسوسی کے الزام میں گرفتارافراد کےلئے دونوں ممالک کے درمیان
کوئی ایسامعاہدہ نہیں ۔