7500روپے اور 25ہزار روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی

7500روپے اور 25ہزار روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی آج ہو گی راولپنڈی: مرکز قومی بچت پاکستان کے زیر اہتمام 7500 روپے اور 25 ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بدھ 2 مئی کو ہو گی۔ مرکز قومی بچت کے حکام نے بتایاکہ 7500 روپے کے انعامی بانڈ کی یہ رواں سال کی 11 ویں جبکہ مجموعی طور پر74 ویں قرعہ اندازی ، اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ڈیڑھ کروڑ روپے کا ایک، دوسراانعام50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام93 ہزار روپے کے1696 انعامات ۔ مرکزقومی بچت کے ذرائع نے بتایاکہ 25ہزار روپے کے انعامی بانڈ کا پہلا انعام5 کروڑ روپے کا ایک، دوسرا انعام ایک کروڑ50 لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے1696 انعامات ، یہ قرعہ اندازی رواں سال کی12 ویں اور مجموعی طور پر25 ویں قرعہ اندازی ، اس قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چناؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔