پٹرول پر سیلز ٹیکس 23.5، ڈیزل پر 40 فیصد کر دیا گیا

پٹرول
پٹرول

ایف بی آرنے پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی 6.5 فیصد تک بڑھادیا، نوٹیفکیشن جاری۔

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد کردہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں ساڑھے 6 فیصد تک اضافہ کردیاتاہم لائٹ ڈیزل پر عائد ڈیڑھ فیصد جی ایس ٹی کی شرح صفر کردی گئی ۔

ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیاکہ پٹرول پر عائد جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 20.5 فیصد سے بڑھا کر23.5 فیصد اور  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 33.5 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردی گئیتاہم لائٹ ڈیژل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح ڈیڑھ فیصد سے کم کرکے صفر کر دیجبکہ مٹی کے تیل پر صفر سیلز ٹیکس کی شرح ہی برقرار رکھی گئی ۔