پاکستان ریلویز کا عید پیکج کرایوں میں 33فیصد کمی،5خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

لاہور ( آن لائن) وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے عید کے موقعے پرخصوصی عید پیکج کی منظوری دے دی ، عید اور ٹرو کے دونوں دن کرایوں میں 33 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیااور پاکستان ریلویز عید کے موقعے پر کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پانچ خصوصی ٹرینیں بھی چلائے گاجبکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے معمول کی ٹرینوں میں اضافی کوچز لگائی جائیں گی عید پیکج کے حوالے سے فیصلے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے اعلی سطح کے اجلاس میں کئے ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاوید انور،مشیر ریلویزانجم پرویز، ممبرفنانس غلام مصطفی،ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی،ایف اینڈسی اے او ڈاکٹرسعید،چیف آپریٹنگ آفیسروقار احمدشاہد، سی سی ایم نوید مبشراور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عید کی پہلی خصوصی ٹرین 23 جون کو کراچی سے پشاور روانہ ہو گی، خصوصی ٹرین ملتان، فیصل آباد، سرگوھا، ملکوال، لالہ موسی، اور راولپنڈی سے ہوتی ہوئی پشاور پہنچے گی۔عید کی دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی خانیوال،لاہور، راولپنڈی جائے گی۔عید کی تیسری خصوصی ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔عید کی دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی سے ملتان اور ملتان سے راولپنڈی کے لئے چلائی جائیں گی، ٹرینیں کندیاں، میانوالی، داود خیل کے راستے چلیں گی۔پاکستان ریلویز کا خصوصی عید آپریشن جمعہ 23 جون سے بدھ 28 جون چھ روز تک جاری ر گا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply