لندن پولیس نےدہشت گرد کی شناخت ظاہر کر دی

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بدھ کو ایوان پارلیمان کے باہر ہونے والے دہشت گردی حملے میں ملوث شخص کی خالد مسعود کے نام سے شناخت کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق مسعود جو اس حملے میں مارا گیا تھا اس کے خلاف فی الوقت کوئی تحقیقات نہیں‘ ہورہی تھیں البتہ ماضی میں اسے کئی مرتبہ سزا ہو چکی تھی۔ مسعود کی عمر باون برس کی تھی اور وہ برطانیہ کی کاونٹی کینٹ میں پیدا ہوا تھا لیکن اس کے بارے میں کہا جاتا ہے‘ کہ وہ ویسٹ مڈلینڈ میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے‘ کہ ایسی کوئی اطلاع نہیں‘ تھی کہ مسعود کوئی حملہ کرنے والا ہے‘ یا ایسے کسی اقدام کا اس کا کوئی ارادہ ہے۔
لیکن ماضی میں اسے کئی مرتبہ سزا ہو چکی تھی اور اسی وجہ سے پولیس کے ریکارڈ میں اس کا نام تھا۔ اس کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نقص امن و عامہ میں ملوث ہونے پر سزا ہوئی تھی۔ اس کو پہلی مرتبہ نومبر 1983 میں سزا ہوئی تھی اور آخری مرتبہ سنہ 2003 میں اسے چاقو رکھنے کے جرم میں پکڑا گیا تھا۔ لیکن ماضی میں اسے کبھی دہشت گردی کے الزام میں سزا نہیں‘ ہوئی تھی۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔