کتے نے نومولود کی جان بچالی

چیرمائن نامی خاتون
چیرمائن نامی خاتون

برساتی نالے میں بچے کی آواز سن پر کتاُ رک گیا،

پورٹ
الزبتھ: جنوبی افریقا میں ایک پالتو کتے نے نومولود
بچے کی جان بچالی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پورٹ الزبتھ شہر میں
پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ واک کررہی تھی
لیکن اچانک کتا ایک برساتی نالے کے قریب رک گیا اور زور زور سے
بھونکنے لگا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :
’فیس قابلِ اعتبار خبروں کی حوصلہ افزائی کرے گا: مارک زکربرگ

خاتون کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انہوں نے کتے کے بھونکے کو
عمومی رویہ سمجھ کر نظر انداز کردیا تاہم کتا مسلسل بھونکنے لگا
اور اس جگہ پر کھڑا ہوگیا، کتے کے روکنے کی وجہ جاننے کے لیے وہ
برساتی نالے کے قریب کھڑی ہوگئی اور انہیں لگا کہ شاید اندر ایک
بلی ہے جس کی آواز  سے کتاُ رک گیا ہے ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :
اپنی گردن مکمل طور پر پیچھے گھمانے والا پاکستانی لڑکا

چیرمائن نامی خاتون نے بتایا کہ کتاُ اس جگہ پر جما رہا کیونکہ
اسے اندر سے ایک انسان کی بوُ آرہی تھی لیکن وہ کتے کی حرکت کو
سمجھ نہ سکیں، تھوڑی دیر بعد احساس ہوا کہ اندر کچھ ایسا ہے جو کہ
غیر معمولی ہے، اس لیے وہ نالے کے مزید قریب ہوئیں تو انہیں ایک
بچے کے روکنے کی آواز آئی جس پر وہ چونکُ گئی ،قریب سے گزرنے
والے ایک راہ گیر کو انہوں نے روکا اور اس سے مدد مانگی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :
بھارت کے مسافر طیارے میں دوران پرواز بچے کی پیدائش

خاتون اور راہ گیر نے مل کر برساتی نالے کا ڈھکن ہٹایا تو زمین پر
بغیر کپڑوں میں  ایک بچہ پڑا تھا جو مسلسل رو رہا تھا، دونوں
نے فوری طور پر ریسکیو ٹیم اور پولیس کو فون کرکے بلایا جنہوں نے
6 فٹ گہرے برساتی نالے سے بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں
اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ
معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔