برطانیہ میں اونٹ کے بچے کا نام ننھے برطانوی شہزادے کے نام پر رکھ دیا گیا

ننھے اونٹ لوئس کو دیکھنے لیے شہریوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رخ کر رہی ۔ لنکا شائر: برطانیہ کے معروف ’بلیک پول زو‘ میں پیدا ہونے والے ننھے اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے لوئس آرتھر چارلس کے نام پر ’لوئس‘ رکھ دیا گیا۔ لنکا شائر میں واقع معروف بلیک پول زو میں نوزائیدہ اونٹ کا نام لوئس آرتھر چارلس رکھ دیا گیا ۔ اونٹ کا یہ بچہ اسی دن پیدا ہوا جس دن شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ زو انتظامیہ نے نوزائیدہ اونٹ کا نام نومولود برطانوی شہزادے کے نام پر لوئس رکھ دیا ۔ ننھے اونٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد زو کا رخ کر رہی ۔ یہ خبر بھی پڑھیں : ممبئی میں نیلے کتے دکھائی دینے لگے؛ مگر کیوں؟ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہناکہ شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد سے تمام شہری نہایت خوشاور اسی دن ہمارے چڑیا گھر میں ایک خوبصورت اونٹ نے جنم لیا جس سے ہمیں دہری خوشی کا احساس ہوا۔ ننھے اونٹ ’ لوئس‘ کی شرارتوں سے پورا چڑیا گھر محظوظ ہو رہا اور شہریوں کی بڑی تعداد صرف لوئس کو دیکھنے کے لیے زو کا رخ کر رہیاور ننھے اونٹ کی ماں کی دیکھ بحال کی جا رہی ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔