دنیا کی معمر ترین مکڑی فوت ہوگئی

آسٹریلیا میں قید 16 نمبر کی اس مکڑی نے 43 سال کی عمر پائی آسٹریلیا: دنیا میں سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے والی آسٹریلیا کی مکڑی موت سے ہمکنار ہوگئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں موجود یہ مادہ مکڑی ٹریپ ڈور اسپائیڈر کی نسل سے تعلق رکھتی تھی اور اس نے اب تک طویل العمری کے تمام ریکارڈ توڑے ۔ یہ مکڑی آسٹریلیا کی کرٹِن یونیورسٹی میں موجود تھی اور اس نے اپنی ہی نسل کی پہلی مکڑی سے 15 برس زیادہ کی زندگی پاکر اس کی 28 سالہ زندگی کا ریکارڈ توڑ ڈالا ۔ ٹورنٹیولا مکڑیاں عموماً 20 سال سے کچھ زیادہ عرصے تک زندہ رہتی جبکہ تسمانین غار والی مکڑیاں 40 سال تک زندہ دیکھی گئی ۔ تاہم ماہرین کے مطابق ٹریپ ڈور اسپائیڈر زیادہ سے زیادہ 20 سال تک زندہ دیکھی گئیلیکن کرٹن یونیورسٹی کی 16 نمبر والی اس مکڑی نے ماہرین کو 43 برس تک جی کر حیران کردیا۔ کرٹِن یونیورسٹی کے اسکول آف مالیکیولر اینڈ لائف سائنسز کی پروفیسر لینڈا میسن کے مطابق یہ ہماری معلومات کے مطابق سب سے زیادہ عرصے زندہ رہنے والی مکڑی تھی۔ اس پر تحقیق سے ہمیں مکڑیوں کے بارے میں بہت معلومات ملی ۔ اس مکڑی کو 1974 میں آسٹریلیا کی مشہور ماہرِ حشریات باربرا یورک نے قید کیا تھا۔ ان کی تحقیق سے ماہرین کو مکڑیوں کی زندگی اور ان کے اندرونی نظام کو جاننے میں بہت معلومات ملی ۔ ٹریپ ڈور مکڑیاں خطرناک دکھائی دینے کے باوجود انسان کے لیے نقصان دہ ن ہوتیں۔ یہ اپنے گھر خود بناتیاور پانچ سال کی عمر میں بلوغت تک پہنچ جاتی ۔ یہ مردہ مکڑیوں کے گھر میں ن رہتیں اور یہ اپنا گھر ٹوٹنے پر ازخود اس کی مرمت کرتی ۔ 16 نمبر کی یہ مکڑی آخری مرتبہ اپنے گھر میں اکتوبر 2016 میں دیکھی گئی تھی۔ اس کے گھر پر ایک بھِڑ نے حملہ کردیا تھا اور ماہرین کا خیالکہ شاید یہ اسی حملے میں مریتاہم اس کے مرنے کی خبر اب سامنے آئی ۔ ماہرین کے مطابق یہ مکڑیاں ماحول میں اہم کردار ادا کرتیاور زمین پر موجود قدیم ترین کیڑوں میں سے ایک ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔