فلمی ستاروں سے زیادہ پُرکشش خاتون فائر فائٹر

filmi sitaron

ناروے: ذرا اس خاتون کی تصویر کو غور سے دیکھئے جو بظاہر شوبز سے تعلق رکھنے
والی کوئی خوبصورت اداکارہ یا ماڈل معلوم ہوتی ہے لیکن حقیقت میں
میں یہ ناروے کی ایک فائر فائٹر ہے جو آگ بجھاتی اور حادثات میں
لوگوں کی مدد کرتی ہیں۔

تیس سالہ گن نارٹن کو ان کے مداح  انہیں دنیا کی پرکشش ترین
فائرفائٹر قرار دیتے ہیں جن کے سوشل میڈیا اور انسٹا گرام پر فین
کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ گن نارٹن لوگوں کو تربیت اورجسمانی فٹنس
کی ٹریننگ بھی دیتی ہیں اور اسی بنا پر انٹرنیٹ پر خاصی مشہور
ہیں۔ اس کے علاوہ ناروے کے کئی اخبارات اور رسائل کے سرورق پر ان
کی تصاویر بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔

گن نارٹن 19 سال کی عمر سے آگ بجھانے کے محکمے میں کام کر رہی
ہیں اور انہوں نے خطرناک آتشزدگی کے بہت سے واقعات میں اپنی ہمت
اور مہارت ثابت کی ہے۔ نارٹن اپنا فارغ وقت اہل خانہ اور دوستوں
کے ساتھ وقت گزارتی ہیں یا پھر ناروے کی جھیلوں میں تیراکی کرتی
ہیں۔ وہ اپنے مداحوں کو مشورہ دیتی ہیں کہ موبائل فون سے جان چھڑا
کر دنیا گھومیں اور نت نئی جگہوں کو دیکھیں۔

خوبرو فائر فائٹر سوشل میڈیا پر وقفے وقفے سے خطرناک واقعات کے
بارے میں بھی بتاتی رہتی ہیں جن کا انہوں نے کام کے دوران سامنا
کیا۔

Leave a Reply