اُلو کی شکل والا آرام دہ مکان، رہائش بھی مفت

پیرس: فرانس کے ایک ماہرِ تعمیرات نے گھنے درختوں کے بیچ ایک ایسا مکان تیار کیا ہے‘ جو باہر سے دیکھنے پر بالکل اُلوؤں جیسا دکھائی دیتا ہے‘ لیکن اندر سے اتنا ہی آرام دہ اور پرسکون ہے۔
دلچسپی کی بات یہ ہے‘ کہ اس مکان میں رات بھر ٹھہرنے کا کوئی معاوضہ نہیں‘ لیا جاتا یعنی یہاں رہائش بھی بالکل مفت ہے۔
مشرق میں اُلّو ایک ناپسندیدہ پرندہ ہے‘ جسے نحوست اور بے وقوفی کی علامت بھی تصور کیا جاتا ہے‘ لیکن مغرب میں اسی پرندے کو ذہانت اور دانش مندی کا نشان تصور کیا جاتا ہے‘ اور اسے عزت کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا ہے۔
اس کا ثبوت لکڑی سے بنا ہوا یہ مکان ہے‘ جسے دور سے دیکھ کر ایسا لگتا ہے‘ جیسے تین دیوقامت اُلّو ایک ساتھ بیٹھے ہوں۔ جنوب مغربی فرانس کے علاقے بورڈیاکس میں مصور اور ماہرِ تعمیرات بروٹ ڈی فریگو نے یہ مکان ڈیزائن کیا ہے‘ جبکہ اس کی تعمیر اور یہاں مہمانوں کی رہائش پر آنے والے تمام اخراجات ایک مقامی تنظیم برداشت کر رہی ہے‘ جس کا مقصد شہر کے لوگوں کو ترغیب دینا ہے‘ کہ وہ کچھ وقت قدرتی ماحول میں قدرت کے قریب گزاریں تاکہ اپنی روزمرہ کی مصروف زندگی میں کچھ سکون حاصل کر سکیں۔ آپ اسے جنگل کے بیچوں بیچ ایک مفت ہوٹل بھی کہہ سکتے ہیں‘ جس کی ہر عمارت تین منزلہ ہے‘ جبکہ ہر منزل ایک کشادہ اور آرام دہ کمرے پر مشتمل ہے۔
ہر کمرے میں بیچوں بیچ ایک گول گدا بچھا ہوا ہے‘ جس کے سامنے موجود کھڑکی سے جنگل کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے۔
خاص بات یہ ہے‘ کہ یہاں جان بوجھ کر بجلی اور پانی کی فراہمی کا کوئی بندوبست نہیں‘ کیا بلکہ یہاں آنے والوں کو قریبی ندی سے اپنی تمام ضروریات کےلیے خود ہی پانی بھرنا پڑتا ہے‘ جبکہ رات کے وقت ہر کمرے میں صرف ایک موم بتی جلانے کی اجازت ہے۔
اگر آپ فرانس جا کر قدرت کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں‘ اور کچھ وقت فطرت کی آغوش میں گزارنا چاہتے ہیں‘ تو بورڈیاکس میں اس مقام پر ایک رات ضرور گزاریئے گا جسے Les Guetteurs (نگراں) کا نام دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here