بھارت میں ’’رس گلے‘‘ کی قانونی جنگ بنگال نے جیت لی

ras gilaay
کولکتہ: بھارتی ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسہ کے درمیان ’رس گلے‘ کے حوالے سے 2015 سے جاری تنازع حل ہوگیا اور اس حوالے سے جاری قانونی جنگ بالآخر مغربی بنگال نے جیت لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی 2 ریاستوں مغربی بنگال اور اڑیسہ میں ’رس گلے‘ کی ایجاد کے حوالے سے کشیدگی جاری تھی اور معاملہ جغرافیکل انڈیکیشن رجسٹری تک جاپہنچا، ’رس گلے‘ کے حوالے سے تنازع 2015 سے جاری تھا جب اڑیسہ کے ایک وزیر نے بیان میں کہا کہ ’رس گلہ‘ ریاست میں 600 سال سے موجود ہے‘ جس پر بنگال کے وزیرخوراک نے کہا کہ اڑیسہ کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے‘،’رس گلہ‘ خالصتاً بنگال کی ایجاد ہے‘ اور اس دعوے پر بنگال حکومت نے عدالت جانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔ بالآخر تقریباً ڈیڑھ سال بعد رس گلے کی جغرافیائی پیدائش کا دعویٰ مغربی بنگال نے جیت لیا، جغرافیکل انڈیکیشن رجسٹری نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ’رس گلہ‘ مغربی بنگال کی ایجاد ہے‘ اور اس کا ریاست اڑیسہ سے کوئی لینا دینا نہیں‘ ہے۔
Sweet news for us all. We are very happy and proud that #Bengal has been granted GI ( Geographical Indication) status for Rosogolla — Mamata Banerjee (@MamataOfficial) November 14, 2017 مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے ٹوئٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور فخر محسوس کررہی ہوں کہ ’’رس گلے‘‘ کو بنگال کی جغرافیائی علامت کا درجہ دیا گیا ہے۔
واضح رہے‘ کہ  2015 میں اڑیسہ حکومت نے سوشل میڈیا پر رس گلے کو اڑیسہ کی ایجاد کے نام سے مہم شروع کی تھی جس کے بعد یہ سوشل میڈیا پر زیربحث رہا اور بالآخر بنگال حکومت اور اڑیسہ اس حوالے سے عدالت تک جانے کا فیصلہ کربیٹھے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔