بھارت میں نوجوان ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزاتی طور پر بچ گیا

Bharat
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں نوجوان ٹرین کے نیچے لیٹ گیا تاہم وہ معجزاتی طور پر نا صرف بچ گیا بلکہ اس کو خراش تک نہیں‘ آئی۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ایسا ہی کچھ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہوا جہاں ایک نوجوان پٹڑی کراس کرنے کی کوشش کے دوران ٹرین کے نیچے آگیا تاہم نوجوان معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 15 نومبر کا ہے‘ جہاں بنکاتا اسٹیشن پر نوجوان ٹرین کی طرف جانے کی جلدی میں پٹڑیوں پر پھسل گیا اور اسی دوران دوسری طرف سے ٹرین آگئی، نوجوان فوراً پٹڑیوں پر لیٹ گیا اور چیختا رہا تاہم دوسری طرف کھڑے افراد مدد کرنے سے قاصر رہے‘، ٹرین گزرنے کے بعد لوگوں نے آگے بڑھ کر نوجوان کو اٹھایا تو دیکھ کر حیران رہ گئے‘ اس کو خراش تک نہیں‘ آئی تھی اور وہ مکمل طور پر محفوظ تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here