ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ پر پاکستانیوں کا غصہ اور انڈین خوش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو پاکستان کو دی جانے والی امداد کو احمقانہ فیصلہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ‘پاکستان نے امریکہ کو جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔’

پاکستان نے صدر ٹرمپ کے اس بیان پر سخت احتجاج کیا ہے جبکہ پاکستانی شہری اس کے بعد سے مسلسل سوشل میڈیا پر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بہت سے انڈین صارفین اسے حکومت ہند کی کوششوں کا نتیجہ بتا رہے ہیں۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں مزید پڑھیے

’پاکستان نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا‘

پاکستان امریکہ تعلقات میں ’ڈو مور‘ کا نیا ایڈیشن

’ٹرمپ پاکستان کے حل طلب مسائل میں کردار ادا کرنے پر تیار‘

پاکستان ٹرمپ کے ’دشمن‘ سے ’دوست‘ کیسے بنا؟

کوئی پاکستان کو ‘دہشت گردی کا شکار’ قرار دے رہا ہے جبکہ بعض امریکہ کو ہی ‘لٹیرا’ قرار دے رہے ہیں۔