ترک صدر کا ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا اعلان

ترکی میں پارلیمانی اورصدارتی انتخابات ڈیڑھ سال قبل 24 جون کو ہوں گے، طیب اردوان- انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے ترکی میں ڈیڑھ سال قبل ہی عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے صدارتی محل میں اپوزیشن پارٹی ’نیشنل موومنٹ پارٹی‘ کے سربراہ ڈیوٹ باہچلی سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اپوزیشن رہنما سے مشاورت کے بعد ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مقررہ وقت سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل 24 جون کو کروانے کا فیصلہ کیا۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے ہی کیا جائے گا تاہم انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیکیوں کہ اس وقت ملک کو فوری انتخابات کی اشد ضرورت ۔ دوسری جانب ترکی میں اپوزیشن جماعت کا ملک میں نافذ ایمرجنسی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کا کہ ایمرجنسی کی حالت میں انتخابات ن ہوسکتے۔ واضح ر ترکی میں جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے بعد سے ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی جو اب تک برقرار ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔