دبئی میں انتہائی گھناؤناواقعہ،تین پاکستانیوں نے اپنے ہی ساتھی کے ساتھ شرمناک کام کردیا،سزا سنادی گئی

دبئی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے شہردبئی میں 3پاکستانیوں کو نشے میں اپنے ساتھی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 3سال قید کی سزا سنادی گئی ۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کورٹ نے تین پاکستانی شہریوں جن کی عمریں 19،21اور 30سال کو اپنے ہم وطن ساتھی کے ساتھ نشے کی حالت میں زیادتی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنادی ۔ پولیس کا کہناکہ ملزمان نے نشے کی حالت میں گزشتہ سال 17جنوری کو اپنے ساتھ کے ساتھ زیادتی کی تھی ۔پولیس کی تحقیقات کے دوران تینوں ملزمان نے اعتراف جرم کیااسکے علاوہ گزشتہ سال مئی کو دبئی فوجداری عدالت میں پہلی سماعت میں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔تینوں ملزمان کو سزا پوری ہونے پر ملک بدر کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔