مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کردیے

واقعہ ضلع پلواما میں پیش آیا، سری نگر: بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں فائرنگ کرکے مزید 3 نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں جھڑپ کے دوران بھارتی ایئرفورس کے 2 کمانڈوز ہلاک کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ برقراراور تازہ واقعے میں فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں محاصرے کے دوران چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے  زبردستی گھروں میں گھس کرتلاشی لی اور اس دوران 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کرشہید کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا واقعے کے خلاف اہل علاقہ محاصرہ توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کرتے ہوئے قابض فوج کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہناکہ ترال کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس آفیسر اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔