سعودی عرب میں دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد

اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والا یہ پارک 334 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر محیط ہوگا

ریاض: سعودی کنگ شاہ سلمان نے اربوں ڈالر کی لاگت سے بننے والے دنیا کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ہفتے کو دارالحکومت ریاض کے نزدیک دنیا کی سب سے بڑی تفریح گاہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ سنگ بنیاد ریاض کے قریب واقع جگہ ’قدیہ‘ میں رکھا گیاجہاں اربوں ڈالر کی لاگت سے ایک ایسی تفریح گاہ بنائی جارہیجسے بلاشبہ دنیا کے سب سے بڑے تفریحی پارک کا اعزاز حاصل ہوگا۔

قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک کے ترجمان کا کہناکہ یہ محض ایک انٹرٹینمنٹ پارک ن بلکہ کلچرل حب ثابت ہوگا۔

واضح ر کہ قدیہ انٹرٹینمنٹ پارک میں والٹ ڈزنی اور دیگر تھیم پارک کمپنیوں کی مدد سے 334 اسکوائر کلومیٹر رقبے پر بنایا جارہا جس میں والٹ ڈزنی ریسورٹ، تھیم پارک، سفاری پارک اور متعدد اقسام کی تفریحی سہولیات شامل ۔

قدیہ پارک کےچیف ایگزیکٹو کا کہناکہ یہ پارک سعودی عرب کی معیشت کی نمو اور پرکشش سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا، یہ پارک نہ صرف تفریحی شعبے میں مثبت قدمبلکہ اس پارک سے سعودی نوجوانوں کی صلاحیتیں بھی اجاگر ہوں گی۔