ٹیکس چوری کے الزام میں بھارتی وزیر گرفتار، کروڑوں روپے کیش برآمد

بنگلورو
بنگلورو

کانگریس نے بی جے پی پر ریاستی مشینری کے غلط استعمال کا الزام لگایا ۔

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا میں انکم ٹیکس حکام نے وزیر توانائی کو ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرکے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد برآمد کرلیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو میں انکم ٹیکس حکام اور پولیس نے کانگریس سے تعلق رکھنے والے ڈی کے شیوکمار کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر ان گرفتار کرلیا۔ انکم ٹیکس حکام نے ریاستی وزیر کی دیگر 39 املاک پر بھی چھاپے مارے جب کہ نئی دہلی میں ان کے گھر سے ساڑھے 7 کروڑ روپے نقد ضبط کرلیے۔ جس وقت شیوکمار کے لگژری فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا وہاں کانگریس کے 44 رکن اسمبلی موجودجو چار روز سے وہاں ٹھہرے ہوئے ۔ شیوکمار جوڑ توڑ کے ماہر سمجھے جاتےاور کانگریس نے ان منحرف ہونے والے ارکان اسمبلی کو پارٹی میں واپس لانے کا ٹاسک دیا تھا جس کے لیے انہوں نے ریاست گجرات کے 44 ارکان اسمبلی کو اپنے فارم ہاؤس پر مدعو کیا تھا، تاہم اسی دوران انکم ٹیکس حکام نے چھاپہ ماردیا۔

دوسری جانب کانگریس نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر ڈی کے شیوکمار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے اور ریاستی مشینری کے غلط استعمال کا الزام لگایا ۔

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ الیکشن میں غیرقانونی فنڈز کی منتقلی اور ٹیکس چوری کےالزام میں چھاپے مارے ، وزیر ڈی کےشیوکمار اور انکے اہل خانہ کی 39 جائیدادوں کی بھی تلاشی لی گئی، بنگلورو کے فارم ہاؤس پر چھاپہ پہلے سے طے تھا اور کانگریس کے 44 ارکان اسمبلی کی اسی دوران وہاں موجودگی اتفاقیہ امر تھی۔

واضح ر کہ بھارتی ریاست گجرات میں اگلے ماہ اسمبلی کے ضمنی الیکشن ہوں گے جس سے قبل کانگریس کے 6 رہنما بی جے پی میں شمولیت اختیار کرچکےجب کہ مزید ارکان اسمبلی بھی وفاداری بدلنے کے لیے پرتول ر ۔