ایران میں فوجی اڈے پر ساتھی اہلکار کی فائرنگ سے 3 فوجی ہلاک

Iran

تہران: ایران کے ایئربیس میں ایک فوجی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 3 ساتھیوں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کر دیا۔

امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تہران کے جنوبی علاقے کھریزک میں واقع ایئربیس میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک افسر اور دو سپاہی شاملجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں حملہ کرنے والا فوجی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ایئرفورس اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہناکہ حملے کے محرکات سامنے ن آ سکےتاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

ایرانی فوج نے اس سلسلے میں بیان جاری کیاجس میں کہا گیا کہ واقعہ ملٹری فائرنگ رینج میں پیش آیا۔ فوج کے مطابق ممکن کہ حملہ کرنے والا فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار ہو یا پھر یہ بھی ہوسکتاکہ فائرنگ کی پریکٹس کے دوران حادثاتی طور پر بندوق کا رخ فوجیوں کی جانب ہو گیا ہو۔