پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی

ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا آخری میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا تاہم گرین شرٹس نے سیریز 2 ایک سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کا آخری میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد قومی ٹیم نے سیریز 2 ایک سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے‘ کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے۔
شہباز سینئر کا کہنا تھا کہ
بہترین کارکردگی سے لڑکوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، یقین ہے‘ کہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکے اچھا پرفارم کریں گے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔