بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو منہ کی کھانی پڑ گئی، دنیا بھر میں سبکی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹائم میگزین ریڈرز پول نے دنیا کی بااثر شخصیات جاننے کے لیے سروے کیا گیا جس سروے کے مطابق دنیا بھر کی سو بااثر شخصیات کی فہرست مرتب کی گئی ہے‘، رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ایک ووٹ بھی حاصل نہ کر سکے۔سروے کے مطابق فلپائن کے صدر پہلے نمبر پر رہے‘، مکمل فہرست کا اعلان 20 اپریل کو ہوگا۔ ان کے علاوہ بھارتی نڑاد مائیکرو سافٹ کے سی ای او سیتہ نڈیلا اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن ہایو، وائٹ ہاوس کے سیکریٹری شان اور ایوانکا ٹرمپ اور بشار الاسد بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کرپائے۔ فلپائن کے صدرکو ہاں میں 5 فیصد ووٹ ملے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔