ملائیشیا میں مدرسے میں آگ لگنے سے 25 طلبہ جاں بحق

malaysia
کوالا لمپور: مدرسے میں آگ لگنے سے 2 اساتذہ سمیت 25 طلبہ جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے‘۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں مدرسے ’دارالقرآن اتفاقیہ‘ میں علی الصبح  آتشزدگی سے 2 اساتذہ سمیت 25 طلبہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے‘ ہیں‘ تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ہیں۔
ریسکیوحکام کا آتشزدگی کے حوالے سے کہنا تھا کہ مدرسے میں آتشزدگی سے اتنی ہلاکتیں حیران کن ہیں‘، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے‘، گزشتہ 20 برسوں میں ملک میں اس طرح آگ لگنے کا یہ بدترین واقعہ ہے‘ جو قابل افسوس ہے۔
دوسری جانب ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے مدرسے میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔
Innalillah. Amat sedih baca Pusat Tahfiz Darul Quran Ittifaqiyah terbakar & korban lebih 20 nyawa. Moga roh dirahmati Allah SWT. Al-Fatihah — Mohd Najib Tun Razak (@NajibRazak) September 14, 2017

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here