ٹرمپ نے کم جونگ ان کو موٹا بونا قرار دے دیا

trmp
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ذاتیات پر اتر آئے اور انہیں‘ موٹا بونا قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو ڈھکے چھپے الفاظ میں موٹا بونا قرار دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان مجھے بڈھا کہہ کر میری بےعزتی کیوں کریں گے؟۔ میں تو کبھی انھیں ’’چھوٹے قد والا یا موٹا‘‘ نہیں‘ کہوں گا۔ Why would Kim Jong-un insult me by calling me “old,” when I would NEVER call him “short and fat?” Oh well, I try so hard to be his friend – and maybe someday that will happen! — Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 12, 2017 اس موقع پر امریکی صدر نے کم جونگ ان کی طرف دوستی کا بھی ہاتھ بڑھایا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ ’اوہ اچھا۔ میں تو کم جونگ ان سے دوستی کرنے کی بہت کوشش کرتا ہوں اور  شاید ایک دن نہ ایک دن میں اپنی اس کوشش میں کامیاب ہوجاؤں گا۔ واضح رہے‘ کہ کچھ روز پہلے شمالی کوریا کی حکومت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاگل بوڑھا قرار دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر سوا 4 کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں‘ اور ایک بار ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹوئٹر کے بغیر شاید وہ امریکی صدارت تک نہ پہنچ پاتے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔