بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک

Bharti riyasat
نئی دہلی: بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکے میں 3 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے‘۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مانی پور کے ضلع چندیل میں ہونے والے بم دھماکے میں اب تک 3 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں‘ جب کہ 6 شدید زخمی حالت میں زیرعلاج ہیں۔
 بھارتی فوجی حکام نے بتایا کہ میانمار کی سرحد کے قریب مانی پور ریاست کے ضلع چندیل میں ڈسٹرک کونسل کے سامنے دھماکا ہوا۔ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے ذریعے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق دھماکا صبح 6 بجے ہوا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔
دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنائی دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی اضلاع کی اضافی فوجی نفری کو طلب کرلیا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں‘ کی تاہم مانی پور میں ماؤ باغی اور نکسل باڑی تحریک کافی سرگرم ہے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔