ایران میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

ایران میں مہنگائی
ایران میں مہنگائی
حکومت مخالف مظاہرے اب ملک کے 8 بڑے شہروں تک پھیل گئے‘ ہیں۔
: فوٹو : سوشل میڈیا تہران: ایران میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت آگئی ہے‘ جب کہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں ایک ہی ہفتے میں انڈوں کی قیمتیں دو گنا ہونے اور ایرانی صدر کی جانب سے آئندہ بجٹ میں دیگر ممالک جانے والے اپنے مسافروں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرے اس وقت پرتشدد ہوگئے‘ جب پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور واٹرگنز کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران 52 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ شہریوں کی گرفتاریوں کے بعد مظاہروں کا دائرہ کار بڑھ کر حکومت مخالف احتجاج تک پھیل گیا ہے‘، مظاہرین  سیاسی قیدیوں کی رہائی اور پولیس کی جانب سے تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کررہے‘ ہیں۔
حکومت کی جانب سے غیرقانونی اجتماع کے خلاف وارننگ جاری ہونے کے باوجود ملک بھر سے سوشل میڈیا پر احتجاج کی کالز دی جا رہی ہیں‘ اور اب مظاہروں کا سلسلہ 8شہروں تک پھیل گیا ہے‘ جب کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی احتجاج کی ویڈیوز میں سیکیورٹی فورسز اور عوام کے مابین ہونے والی جھڑپیں دیکھی جا سکتی ہیں‘ ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here