جوہری ہتھیار چلانے کا بٹن ہر وقت میز پر ہوتا ہے: کم جونگ ان کی امریکہ کو دھمکی

شمالی کوریا
شمالی کوریا
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے‘ کہ ‘امریکہ کبھی بھی جنگ کا آغاز نہیں‘ کر سکتا ہے‘‘ کیونکہ جوہری ہتھیار چلانے کا بٹن ہر وقت اُن کی میز پر موجود ہوتا ہے۔
سالِ نو کے موقع پر ٹی وی پر نئے سال کے اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پورا امریکہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کی پہنچ میں ہے۔
اس کے ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ‘یہ حقیقت ہے‘، کوئی دھمکی نہیں۔
’ تاہم اس کے ساتھ ہی انھوں نے جنوبی کوریا کے لیے زیتون کی ایک مضبوط شاخ کی پیشکش کی جس کا مطلب یہ ہے‘ کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
۔ یہ بھی پڑھیے ٭ ’امریکی فوج شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے تیار ہے‘‘ ٭ شمالی کوریا نے سمندر میں تین میزائل داغ دیے انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا سیول میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں اپنی ٹیم بھیج سکتا ہے۔
گذشتہ سالوں کے دوران جوہری پروگرام اور بار بار میزائل کے تجربے کے سبب شمالی کوریا پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
سیاسی طور پر تنہا کر دیے جانے والے ملک شمالی کوریا نے سال 2017 میں چھ زیر زمین جوہری تجربے کیے اور زیادہ صلاحیت والے میزائل کے تجربے کا مظاہرہ کیا ہے۔
نومبر میں اس نے ہواسانگ-15 کا تجربہ کیا جس نے4475 کلو میٹر کی بلندی پر سفر کیا، جو بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی اونچائی سے دس گنا سے بھی زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here