یوسف رضاگیلانی نے بڑافیصلہ کرلیا

ملتان(آئی این پی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے5سالہ
نااہلی کی مدت ختم ہونے کے بعد اپنی چند سیکنڈ کی سزا کے خلاف
نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیراعظم کا
کہنا ہے کہ نہیں چاہتا کہ سزا کا لیبل لیبل لگا رہے۔نجی ٹی وی
سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے
ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا

سابق وزیر اعظم نے اپنے آئندہ کا لائحہ عمل بتاتے ہوئے کہا کہ
سزا کا لیبل اتارنے کے لئے جلد سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل
رجوع کرونگا۔یوسف رضا گیلانی نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر
پارٹی قیادت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ سابق
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کی 5سالہ مدت آج 26اپریل
کو ختم ہورہی ہے۔