10 ارب روپے کی پیشکش ،عمران خان کے دعوے پروزیراعظم کے ترجمان نے وضاحت کردی

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم محمد نوازشریف کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلئے 10 ارب روپے کی پیشکش سے متعلق عمران خان کے وزیراعظم پر لگائےالزامات جھوٹ کا پلندہ،انہوں نے کیچڑ کی بالٹی بھرتی ہوئیاور کسی بھی ماں بہن پر انڈیل دیتے ، عمران خان کے خلاف ان الزمات پر ہر ممکن قانونی کاروائی ہوگی ۔ منگل کوعمران خان کی جانب سے وزیراعظم پرلگائےالزامات پر ردعمل دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی زمین وزیراعظم کی طرف سے عطیہ کی گئی تھی اگر وزیراعظم یہ زمین نہ دیتے توبھی بن پاتا۔ عمران خان کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے ،جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے کی لت لگ گئی۔ انہوں نے کیچڑ کی بالٹی بھر کے اپنے پاس رکھیکسی کی بھی ذات پر یا ماں بہن پر کیچڑ ڈالنا ان کا وطیرہ بن چکا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بغیر ثبوت کے وزیراعظم پر 10ارب روپے کی آفر کے الزامات لگائے ،ان شوکت خانم کی زمین پر شوچنا چاہیے تھا ، الزام تراشی کی عادت ان کی پرانی ہو چکیمگر اس بار ان کوئی رعایت ن ملے گی وہ ان الزامات پر ثبوت پیش کریں ورنہ ہم ان کے خلاف ہر ممکن قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔ واضح ر کہ پشاور کے شوکت خانم کینسر اسپتال میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے دعوی کیا تھا کہ حکومت نے ان پاناما کیس میں خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ مجھے ایسی پیشکش کرسکتےتو باقی اداروں کو کتنے کی پیشکش کریں گے، اب صرف دو ماہ کی باتجب تک ہم نے عوام کا دبا رکھنا ، جمعہ سے بھرپور شو کریں گے جس میں عوام کا تعاون ضروری ۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply