وزیر اعظم نوازشریف کی اہم ملک روانگی،اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے (کل) 8 جون بروز جمعرات وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور و زیر تجارت خرم دستگیر کے ہمراہ قازقستان کے لئے روانہ ہوں گے۔ منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 8 جون کو دورہ پر قازقستان روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم وہاں پر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ‘ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وفاقی وزیر تجارت بھی و زیر اعظم ہمراہ جائیں گے۔

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Leave a Reply