’’پی آئی اے کا طیارہ گرانے کی سازش بے نقاب ‘‘ انجن میں کن آلات کے ذریعے خرابی پیدا کی گئی؟۔۔سنسنی خیز انکشاف

پی آئی اے
پی آئی اے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کا طیارہ گرانے کی مبینہ
سازش ناکام، انجن سے نٹ بولٹ اور سٹیل وائر آلات برآمد۔ تفصیلات
کے مطابق بہاولپور سے کراچی پہنچنے والے پی آئی اے کے طیارے کو
گرانے کی مبینہ سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ پی آئی اے کے اے ٹی آر
طیارے کے انجن سے نٹ بولٹ اور سٹیل وائر آلات انجینئرز نے برآمد
کر لئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق طیارہ جمعہ اور ہفتہ کیدرمیان
شب بہاولپور سے کراچی پہنچا تھا اور اسے اگلے روز فیصل آباد
روانہ ہونا تھا اور اگر طیارہ بغیر معائنہ کے روانہ ہوجاتا تو
کوئی المناک سانحہ رونما ہو سکتا تھا۔ طیارے کے انجن میں ڈالے گئے
نٹ بولٹ اور سٹیل وائر آلات کی وجہ سے طیارے کے دونوں انجن خراب
ہو چکے ہیں جس سے قومی خزانے کو 6کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔پی
آئی اے انتظامیہ نے طیارہ گرائونڈ کر دیا ہے ۔

Leave a Reply