سی پیک سے امریکہ کوکون سانقصان ،پاکستان کوکیسے فائدہ پہنچ رہاہے ؟چینی اخبارکے انکشاف نے پاکستانیوں کوحیران کن خوشخبری سنادی

بیجنگ (آئی این پی) امریکہ کو باہمی تعاون میں فروغ کیلئے نقطہ آغاز کے طور پر اقتصادی راہداری منصوبے میں تعاون کرنا چاہئے۔ چین پاکستان میں سب سے بڑا غیرملکی سرمایہ کار کے طور پر امریکی بالادستی کو ختم کر رہا ہے‘، امریکہ آہستہ آہستہ جنوبی ایشیائی ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کے اس غلبہ کو اس وقت کھو رہا ہے‘ جب پاکستانی معیشت میں مسلسل بہتری آرہی ہے‘ ۔ معروف چینی اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جبکہ پاکستانی معیشت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے‘ ۔ پاکستان اس وقت سیمنٹ، سٹیل، آٹو موبائلز اور الیکٹرونکس کی طرح مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کی سیڑھیاں طے کر رہا ہے۔
پاکستان میں سٹیل کی سالانہ پیداوار 5,6ٹن کی رینج میں ہے‘ جبکہ سی پیک کے تحت بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچوں کے منصوبہ جات سے سالانہ سٹیل کی مانگ میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
عالمی طور پر بعض دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔
بہت سے ممالک نے سی پیک اور اس کے تحت چلنے والے منصوبوں میں شراکت کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
امریکہ کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ پر شبہات کی وجہ سے امریکہ کی بڑی کمپنیاں جنوبی ایشیا میں طلوع ہوتے پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں۔
چین سی پیک کے تحت پاکستان میں امریکی کمپنیوں کو بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں میں حصہ لینے کیلئے تعاون پر تیار ہے۔
پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان واشنگٹن اور دیگر بڑی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
واشنگٹن کو اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
منصوبوں میں حصہ لینے کیلئے تعاون پر تیار ہے۔
پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں کمی کا رجحان واشنگٹن اور دیگر بڑی طاقتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
واشنگٹن کو اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔