عمران خان نے پاکستانی سیاست کے تمام ریلو کٹوں کو اپنے ساتھ ملالیا ٗطلال چوہدری

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے‘ کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی سیاست کے تمام ریلو کٹوں کو اپنے ساتھ ملالیا۔عمران خان کے خطاب پر رد عمل میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے الزامات عائد کرنے کے سوا کیا کیا ہے‘ ٗلوگ ووٹ کام پر دیتے ہیں‘،الزام پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چکوال کے الیکشن میں سارے چور جمع ہوکر بھی ہار گئے‘۔عمران کی جانب سے احتجاج کی دھمکی پر طلال چودھری نے کہاکہ کیا پدی کیا پدی کا شوربا۔
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔