با اثر وڈیرے خان نوحانی نے تانیہ کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا، ضلع جامشورو تعلقہ سیہون شریف

طالبہ تانیہ
طالبہ تانیہ
ضلع جامشورو تعلقہ سیہون شریف یونین کونسل جھانگارا میں شادی سے انکار کرنے پر با اثر وڈیرہ خان نوحانی نے دسویں جماعت کی طالبہ تانیہ کو گھر میں گھس کر ماں باپ کے سامنے گولی مار کر بے دردی سے قتل کر دیا. تانیہ کے والد مزدور غلام قادر خاصخیلی نے بتایا کہ با اثر وڈیرے خان نوحانی نے بیٹی سے زبردستی شادی کرنے کا کہا. ہم نے انکار کیا تو اس نے گذشتہ روز اسلحہ کے ساتھ گھر میں داخل ہوکر ان کے ہی سامنے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کر دیا ہے‘، انہوں نے بتایا کہ قاتل با اثر اور وڈیرہ ہونے پر پولیس کارروائی سے انکار کرکے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے‘، اور قتل کرنے والے وڈیرے نے میڈیا میں بیان دینے سے بھی سختی سے منع کرتے ہوئے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی ہے‘. مقتولہ تانیہ کے والدین نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے مطالبہ کیا ہے‘ کہ واقعہ کاسختی سے نوٹس لے کر بیٹی کے قاتل با اثر وڈیرے کو فوری طور گرفتار کرکے کڑی سزادی جائے. نوٹ : یہ واقعہ وزیراعلٰی سندھ کے حلقہ میں ہوا ہے‘.
روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔