سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع

کراچی: سندھ کابینہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت سندھ کا بینہ کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ شاہد پرویز نے صوبے میں رینجرز کے فرائض اور کردار کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل کے مشورے پررینجرزکا معاملہ کابینہ لایاہوں جب کہ رینجرزنے عسکری ونگز، بھتہ خوروں اورٹارگٹ کلرزکے خلاف اچھاکام کیااور ٹارگٹڈ آپریشن نے کراچی میں اچھے نتائج دیے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز سندھ میں 1989سے ڈیوٹی  انجام دے رہی ، وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی درخواست پر رینجرز کو تعینات کیا اور رینجرز8 اگست 2016 سے آرٹیکل 147 کے تحت تعیناتجو 19 جولائی 2017 تک تعینات رگی جب کہ 2010 میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 4 کے تحت اختیارات دیئے ، اس ایکٹ کے تحت رینجرز کو 90 روز کے لیے اختیارات تفویض کیے جاتےجس کے بعد صوبائی کابینہ نے رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی منظوری دے دی اور پولیس کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا۔ واضح ر کہ سندھ رینجرز کے اختیارات  16 اپریل 2017 کو ختم ہولیکن وزیر اعلیٰ سندھ نے اختیارات کی مدت میں توسیع سے متعلق محکمہ داخلہ کی سمری پر دستخط ن کیے ۔  

متعلقہ خبر یں

روزانہ خبریں اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔