آپ کو یاد ہوگا ایدھی مرحوم کی زندگی میں ایدھی ہوم میں دس کروڑ کی ڈکیتی ہوئی تھی، جانتے ہیں اس واردات کے ملزمان کے ساتھ کیا ہوا؟حیرت انگیزانکشاف

کراچی(آئی این پی)سٹی کورٹ میں ایدھی ہوم میں دس کروڑ کی
ڈکیتی کے مقدمے کی سماعت کی گئی۔  ملزمان کی عدم حاضری
کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی،عدالت نے عدم حاضری کے باعث
ملزم اکرم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،عدالت نے
ملزم عمیر شاہ کی ایک دن کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور
کر لی،

دیگر ملزمان میں جمشید،عمران، سلیم، بابر،سائیمہ بانو،جام
اختر، اور جام اجمل شامل ہیں،،مقدمہ میں نامزد جام اجمل جیل
میں ہے ،جبکہ دیگر ملزمان بے ضمانت لے رکھی ہے،ملزمان کے خلاف
تھانہ کھرادر میں ڈکیتی کا مقدمہ 2014 میں درج ہوا تھ،عدالت
سترہ مئی کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی۔اورمقدمے کی سماعت
اگلی پیشی پرہوگی