عمران خان کے دس ارب کے دعوے کے جواب میں ترجمان پنجاب حکومت کا پنجابی میں معنی خیز جواب

لاہور(آئی این پی)حکومت پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے
عمران خان کے -10ارب روپے والے بیان پراپنے شدید ردعمل کا
اظہار کیا ہے۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان نے یہ
جھوٹ بول کر اپنے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔اس طرح کے
بیانات کے لئے موزوں ترین اصطلاع پنجابی کا لفظ ’’چول‘‘ ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان ایسی کئی’’چولیں‘‘
پہلے بھی مار چکے ہیں 35پنکچروں کی طرح عمران خان کو یہ بیان
بھی واپس لینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کو اس
دروغ گوئی پر عدالت لے کر جائیں گے۔جھوٹے کو جھوٹا ثابت کرنے
کا وقت آ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عدالت کے سامنے خود
پیش ہوں گا۔