جہلم ،بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار، شرمناک دھندے میں خواتین بھی شامل ،زیادتی کانشانہ بننے والی بچی کے تہلکہ خیزانکشافات

جہلم ( آن لائن ) جہلم میں کم سن بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز
بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیاہے۔ پولیس نے بتایا کہ
گرفتار کیے جانے والے ملزم عمیر نے انکشاف کیا کہ گروہ میں
خواتین بھی شامل ہیں۔ نویں جماعت کی متاثرہ طالبہ کیمطابق کلاس
فیلو علینہ بہانے سے اپنے گھر لے گئی جہاں دو ملزمان نے اسے
زیادتی کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی بنائی۔ملزمان نے متاثرہ
لڑکی سے 15 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کیا۔ رقم نہ دینے کی صورت میں
زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی
دھمکی بھی دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر کو گرفتار
کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بیان پر چار ملزمان کے
خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گروہ میں موجود
مزید ملزمان کی تلاش اور گرفتاتری کے لیے کارروائی کا آغاز کر
دیا گیا ہے۔ گروہ میں موجود مزید ملزمان کی تلاش اور گرفتاتری
کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔