پیپلزپارٹی کا4مئی کومینارپاکستان پرجلسہ کرنے کااعلان ،پنجاب حکومت کاایسااقدام جوکسی کے گمان میں نہ تھا

لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے جلسے جلوسوں پر
پابندی عائد کر دی۔جلسوں اور ریلیوں پر پابندی 11جون تک عائد
کر دی ‘عوامی مقامات پر حقہ اور شیشہ پینے پر بھی پابندی
ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے اعلامیہ جاری
کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی پیشگی اجازت کے بغیر جلسے
جلوس کی اجازت نہیں ہو گی، اس حوالے سے دفعہ 144 نافد کردی
گئی ہے جس کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی

11جون تک عائد کی گئی ہے محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق
جلسے، جلوسوں اور کھیلوں کی فضائی کوریج پر بھی دفعہ 144 کے
تحت پابندی ہوگی،۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 4مئی
کولوڈشیڈنگ کے خلاف مینارپاکستان پرجلسہ کرنے کااعلان
کررکھاہے اوراب دیکھتے ہیں کہ صوبائی حکومت پیپلزپارٹی
کواس جلسہ کی اجازت دیتی ہے یانہیں کیونکہ دفعہ 144کے نفاذکے
بعد کوئی بھی جماعت جلسہ نہیں کرسکتی ہے ۔