پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات
پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرول کی نئی قیمت ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 87 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافے کی تجویز

نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیاجس کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 3 روپے 55 پیسے اضافے کے بعد 68 روپے 85 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 79 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔