پاناما کیس؛ جے آئی ٹی نے حسین نواز کو آج طلب کرلیا

panama case

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کو
پاناما کیس جے آئی ٹی نے آج طلب کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم
نوازشریف کے صاحبزاد ے حسین نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں
آج صبح جے آئی ٹی میں پیش ہونےکی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب
حسین نواز کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی مجھے واضح طور پر بتائے کہ مجھ
سے چاہتے کیا ہیں؟

حسین نواز کو اس سے قبل 25 مئی کو طلب کیا گیا جس میں انہیں تمام
دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر حسین نواز نے جے
آئی ٹی کے 2 ممبران پر اعتراض کرتے ہوئے ایک درخواست سپریم کورٹ
میں جمع کرائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان ممبران کی سیاسی جماعت
سے وابستگی ہے لہذا انہیں جے آئی ٹی سے علیحدہ کیا جائے جس پر 3
رکنی بینچ نے کیس کی سماعت 29 مئی کو مقرر کررکھی ہے۔

Leave a Reply