اوگرا نے شیل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ کا ذمہ دار قرار دیدیا

سانحہ احمد پور شرقیہ
سانحہ احمد پور شرقیہ

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں، اوگرا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں، اوگرا۔  اسلام آباد: اوگرا نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردیجس میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقاتی رپورٹ میں شیل آئل کمپنی کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے کمپنی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیاجب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو فی کس 10 لاکھ اور زخمیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا ۔

سانحہ احمد پورشرقیہ؛ ابتدائی رپورٹ میں موٹروے پولیس ذمہ دار قرار

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیاکہ شیل کمپنی کا آئل ٹینکر مقررہ معیار کے مطابق ن تھا، شیل کمپنی نے اوگرا اور ایکسپلوسوز ڈیپارٹمنٹ کے قوانین بھی پورے ن کیے اس کے علاوہ آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جعلی نکلا جب کہ آئل ٹینکر کسی بھی تکنیکی معیار کے مطابق ن تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ 50 ہزار لیٹر تیل کی نقل و حرکت کے لیے 5 ایکسل کا ٹینکر ہونا چاہیے لیکن سانحہ کا باعث بننے والا ٹینکر 4 ایکسل کا تھا جب کہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر جائے حادثہ کو محفوظ نہ بنایا جس کے باعث مقامی آبادی جمع ہوئی اور تیل برتنوں میں بھرنا شروع کر دیا جس سے آگ لگی۔ اوگرا نے آئل کمپنی کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کا حکم دیاتاہم عمل درآمد میں غفلت کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بہاولپور میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 200 افراد جاں بحق

واضح ر کہ عید سے ایک روز قبل احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکر کے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 200 سے زائدافراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہو ۔