سپریم کورٹ نے جسٹس آصف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی

جسٹس آصف کھوسہ
جسٹس آصف کھوسہ

جسٹس کھوسہ کی عمران خان سے کبھی ملاقات یا بات ن ہوئی، سپریم کورٹ اعلامیہ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس آصف کھوسہ اور عمران خان کے درمیان ملاقات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس کھوسہ کی تحریک انصاف کے چیر مین سے کبھی ملاقات یا بات ن ہوئی۔

پاناما کیس میں جسٹس آصف کھوسہ کے عمران خان سے رابطے کے معاملہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیاجس میں جسٹس کھوسہ اور چیرمین تحریک انصاف کے درمیان ملاقات کی تمام خبروں کی تردید کی گئی ، اعلامیے میں کہا گیاکہ انٹرویو میں سپریم کورٹ کی یکم نومبر کی عدالتی کارروائی کی طرف اشارہ کیا گیا جس میں جسٹس کھوسہ نے کھلی عدالت میں آبزرویشن دی تھی، آبزرویشن میں کہا گیا تھا کہ معاملہ اعلیٰ ترین عدالت میں آ چکا لہذا فریقین اسلام آباد لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاکہ عدالتی ریمارکس لاک ڈاؤن کے حوالے سے تھیں جب کہ عدالتی ریمارکس تمام میڈیا میں شائع اور نشر ہوئے، صحافی اور سیاستدان سمیت کارروائی دیکھنے آنے والے لوگ گواہجب کہ جسٹس کھوسہ کی عمران خان سے کبھی ملاقات یا بات ن ہوئی۔